وحدت نیوز(لاہور) غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے فوری امداد بھیجی جائے۔فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ۔اسرائیل فلسطین کے حالیہ تنازعہ میں یورپ اور امریکہ کی منافقت کھل کرعیاں ہو چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسین عباس گردیزی نے مجلس عاملہ کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے حکومت پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے فوری امداد بھیجی جائے ۔ اور مغربی ممالک خصوصا امریکہ اور یورپی ممالک کی دوغلی پالیسیوں کی کھلے عام مذمت کی جائے ۔
مجلس علماء مکتب اہلبیت کی مجلس عاملہ کا اجلاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت کی صدارت دو روز جاری رہا جس میں تمام صوبائی نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں ملکی صورت حال خصوصا فلسطین کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی .
اجلاس میں دارالعلوم محمدیہ سرگودھا کے پرنسپل اور علمائے امامیہ پاکستان کے صدر جناب ملک نصیر حسین کے بڑے بھائی کی اچانک رحلت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا گئی ۔
اجلاس میں مرکزی کابینہ سے علامہ حسنین عباس گردیزی ،علامہ سید ثمر نقوی ،علامہ اصغر عسکری ،علامہ عیسی امینی سمیت صوبوں سے سینٹرل پنجاب سے آغا امجد جعفری ۔علامہ امتیاز کاظمی ۔ جنوبی پنجاب سے علامہ قاضی نادر ،علامہ طاہر نقوی ،سندہ سے علامہ عبداللہ مطہری، بلوچستان سے علامہ ذولفقار سعیدی، گلگت سے علامہ محمد حسین علوی ، بلتستان سے آغا مظاہر موسوی، آزاد جموں و کشمیر سے علامہ عرفان کاظمی ،کے پی کے سے آغا احمد روحانی اور ممتاز علی موجود تھے