وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے تری مینگل سکول پارا چنارمیں چند ماہ قبل تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اساتذہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ٹوئٹرپرجاری اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ تری مینگل سکول پارا چنار میں اساتذہ کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کی تاحال عدم گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔
ورثا کو انصاف کی فراہمی اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری اور لواحقین کا آئینی حق ہے۔ذمہ داران کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا کے مطالبے کے لیے لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ کی مجلس وحدت مسلمین بھرپور حمایت کرتی ہے۔ہم کل بھی پسماندگان کے ساتھ کھڑے ہیں آج بھی کھڑے ہیں اور آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔