وحدت نیوز (اسلام آباد) قائد وحدت چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے اسرائیلی مظالم کےشکارمظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے قومی سطح پربھرپور انداز میں عوامی آگاہی، رابطہ اور چندہ مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے تمام صوبائی صدور صوبائی ذمہ داران اضلاع اور یونٹس کے زمہ داران کو ہدایات دی ہیں کہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے احتجاجی کمپس لگائیں جس میں مندرجہ ذیل امور سرانجام دئیے جائیں۔
1۔پانی خوراک ادویات سے محروم فلسطینی بھائیوں کے لئے مالی امداد کیش کی صورت میں اکٹھا کریں۔
2۔ہینڈ بل تقسیم کئے جائیں جو مظلوم فلسطینیوں کا ترجمان ہو۔
3۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد (شیعہ سنی علماء،تاجر،وکلاء،اساتذہ ،ڈاکٹرز،انجنیئرز، سیاسی شخصیات ودیگر)کو کمپس میں دعوت دیں۔
4۔ کمپس میں ساونڈ سسٹم پر القدس اور فلسطینیوں کے ترانے چلائیں۔
ترجمان ایم ڈبلیوایم نے کہا ہے کہ کیمپس پر فلسطین سے متعلق قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر قائدین کی گفتگو بھی چلائیں۔