ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری ناصرشیرازی کی شیعہ سنی علماءومشائخ کےہمراہ فلسطینی سفیر سے ملاقات

20 October 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام کے ہمراہ فلسطین ایمبیسی کا دورہ کیا اور فلسطینی سفیر احمد جواد رابی سے ملاقات کی، اس موقع پر سید ناصر عباس شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پوری ملت اسلامیہ پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی سے الاہلی اسپتال میں شہید ہونے والے معصوم بچوں خواتین اور طبی عملے کی تعزیت کرتے ہیں ہمارے دل بہت رنجیدہ ہیں، فلسطین پر بھی جب غاصب ریاست نے حملے کیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمشہ میدان میں رہی ہیں۔

اس وقت بھی مجلس وحدت مسلمین فلسطین مظلوم بھائیوں کے لئے میدان میں خاضر ہے۔ملک بھر میں منظم انداز سے ریلیوں اور اجتماعات سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے،ہم پاکستان سے اپنے فلسطینی بھائیوں کو حمایت کے ساتھ مالی امداد کے لئے بھی تیار ہیں، جب تک فلسطینیوں کی اصل ریاست انہیں نہیں مل جاتی اور صیہونیوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ہم تب تک اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے،آخر میں فلسطینی سفیر کے ساتھ وفد کے تمام شرکاء کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا، اسرائیل کے خلاف سلوگن بھی لگائے گئے اور سب نے یاداشتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree