یہ قربانیاں اور شہداء کا پاکیزہ لہو بیت المقدس کی آزادی کا باعث بنے گا،علامہ مقصود ڈومکی

11 November 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد) پیپلز پارٹی ضلع جیکب آباد کے صدر میر لیاقت علی لاشاری کی میزبانی میں ڈی سی چوک جیکب آباد پر عظیم الشان طوفان  الاقصیٰ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جیکب آباد کی سیاسی مذہبی جماعتوں معززین شہر اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر طوفان الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے مجاہدین خدا کی نصرت کے سہارے غاصب اسرائیل کے مقابلے میں جرئت و شجاعت سے میدان میں لڑ رہے ہیں۔ فلسطینی خدا کے دین کی سربلندی اور قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔ یہ قربانیاں اور شہداء کا پاکیزہ لہو بیت المقدس کی آزادی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے مگر مسلم حکمران امریکی غلامی میں غرق ہیں۔ اسرائیلی ظلم و بربریت کو امریکہ اور اسرائیل کی مکمل حمایت حاصل ہے بلکہ امریکہ براہ راست مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین عنقریب خدا کے لشکر کے ہاتھوں آزاد ہوگا۔ جن مسلم حکمرانوں کی گردن میں امریکی غلامی کا طوق ہے وہ تاریخ میں رسوا ہوں گے۔ حماس جہاد اسلامی فلسطین حزب اللہ اور انصار اللہ کے حوثی مجاہدین اسرائیل کو نابود کریں گے۔کانفرنس سے ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی میر لیاقت علی لاشاری ضلع صدر جمعیت علمائے اسلام ڈاکٹر اے جی انصاری ضلع صدر جماعت اسلامی دیدار علی لاشاری سید احسان علی شاہ بخاری ملک الطاف حسین ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو و دیگر نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree