فلسطینیوں کے صبر و استقامت نے آج دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے،علامہ مقصود ڈومکی

12 November 2023

وحدت نیوز(لاڑکانہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کا دو روزہ قرآن و اھل بیت ڈویژنل کنونشن شکار پور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر شب شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین کے شہداء کا پاکیزہ خون غاصب صہیونی ریاست کی نابودی کا سبب بنے گا۔ فلسطینیوں کے صبر و استقامت نے آج دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ عرب اور مسلم حکمران امریکی غلام بن کر امت مسلمہ سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے پاس امت مسلمہ کے کسی درد کی دوا نہیں۔ دنیا کے دو ارب مسلمان غزہ کے فلسطینیوں سے درس حریت لیں جنہوں اسرائیل اور امریکہ کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ امریکہ غزہ کے مظلوم شہریوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہے لہذا پاکستان میں امریکی سفارت خانے کا گھیراؤ ضروری ہے۔ امریکی سفارت خانے جاسوسی کے اڈے ہیں۔ جن سے سوائے ذلت و رسوائی کے امت مسلمہ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین خدا کے صالح بندوں کے ہاتھوں سے عنقریب آزاد ہو گا۔ شب شہداء کی تقریب سے علامہ سید زفیر حسین شاہ مولانا منور حسین سولنگی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree