وحدت نیوز(لاہور) حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اپنے وفد کے ہمراہ ،لاہور شہر کے قدیمی سالانہ روائتی جلوس عزاء بسلسلہ یوم شہادت جناب سیدہ کونین سلام اللہ علیہا موچی دروازہ تا بی بی پاک دامن میں شرکت کی۔ علامہ صاحب اپنے وفد کے ہمراہ کافی دیر تک جلوس میں نوحہ خوانوں اور ماتمیوں کے ہمراہ ماتم کرتے ہوئے پیدل چلتے رہے ۔ راستے میں لوگ علامہ صاحب کو اپنے درمیان پا کر احساس عقیدت کرتے نظر آئے ۔
اس جلوس میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ بی بی پاک دامن تک جلوس یوم شہادت جناب سیدہ (س) ، عاشورہ جیسے جلوس کا منظر پیش کررہا تھا ۔ شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری، برادر نجم عباس خان ضلعی صدر ،آفتاب علی ہاشمی سینئر ضلعی نائب۔ صدر ،رانا کاظم ضلعی نائب صدر ،برادر نقی ضلعی سیکرٹری فلاح وبہبود کے علاوہ برادر سجاد نقوی وحدت یوتھ مرکزی جنرل سیکرٹری، برادر شعیب تاج پورہ والے ،برادر شعیب سمن آباد والے ،سید اسد عباس نقوی ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر ،ضلعی مسئولین بھی جلوس میں علامہ سید احمد اقبال رضوی کے ہمراہ موجود تھے ۔
جلوس کے راستے میں صحافی حضرات سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 3 جمادی الثانی 11 ہجری یوم شہادت دختر پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے اور یہ جلوس اہالیان لاہور نے نکال کر ثابت کیا ہے وہ غم رسالت مآب میں شریک ہیں ۔ مدینہ میں دروازہ اہل بیت علیہم السلام جلایا گیا ۔ جس گھر میں علی وبتول علیہم السلام رہتے تھے اس گھر کو آگ لگی آج اہلبیت علیہم السلام غمزدہ ہیں ۔ آج کا دن عاشورہ سے کم دن نہیں ۔ اہالیان لاہور نے گھروں سے نکل کر عزاداری کے جلوس میں شریک ہو وقت کے امام (حضرت امام مہدی عج ) کو پرسہ دیا ہے ۔ آج پورے ملک اسی مناسبت سے مجالس عزاء برپا ہیں ۔ لاہور میں کئی امام بارگاہوں میں عشرے اور کئی میں خمسہ مجالس برپا ہیں ۔