وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور حلقہ این اے 193 شکار پور سے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ صالح اور لائق قیادت ملک و قوم کی عزت و وقار کا سبب ہے۔ ہم وطن عزیز پاکستان میں کرپشن سے پاک نظام چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر اور امیدوار پی ایس 7 شکار پور اصغر علی سیٹھار، نظام الدین انقلابی، مولانا منور حسین سولنگی و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ضلع شکار پور کے مختلف دیہاتوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ این اے 193 پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت پر میں پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں کرپشن سے پاک نظام چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن الیکشن کمپئن کے دوران بے تحاشا پیسوں کے استعمال اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کا راستہ روکے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ صالح اور لائق قیادت ملک و قوم کی عزت و وقار کا سبب ہے۔ کرپشن میں ڈوبے ہوئے حکمران ملک کو ترقی کی بجائے تنزلی کے راستے پر لے جائیں گے۔ جن کے کردار اور کارکردگی کو عوام گذشتہ کئی سالوں سے آزما چکے ہیں۔ عوام ان سے شدید نفرت کرتے ہیں۔