وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے صدائے وحدت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈیبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حالیہ انتخابات میں ملک بھر سے امید وار سامنے لانے کا عزم کیا۔
اسد نقوی نے کہا کہ سیاسی بصیرت اور حکمت عملی سے ملک کے تمام صوبوں سے امید وار میدان میں اتار دئیے ہیں،اگر انتخابات شفاف ہوئے تو فتح جمہوریت اور عوام کی ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کےامیدوار انتخابی نشان خیمہ سے حصہ لے رہے ہیں جبکہ 4 امیدوار پاکستان تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ امید وار ہوں گے۔
حتمی فہرست کے مطابق بھکر NA-92 سےسید ظہیر عباس نقوی،PP-186اوکاڑہ سے گلزار حسنین،PP-18راولپنڈی سے اسد عباس،سندھ کے علاقےNA-193 شکارپور سے علامہ مقصود علی ڈومکی،PS-103کراچی سے اصغر حسین شہیدی،NA-37پارہ چنار سے انجینئر حمید حسین،PK-96پارہ چنار کرم سے سید نجات حسین، NA-262بلوچستان سے جعفر علی،NA-263کوئٹہ سے رباب لیاقت ہزارہ،PB-42سے علامہ علی حسنین حسینی، PB-40سید عباس موسوی امید وار ہوں گے۔
اسد عباس نقوی کے مطابق ابھی سندھ کے کچھ حلقوں سے مزید امیدواروں کے حتمی نام سامنے آنے باقی ہیں۔