‏عوام نے اپنی عدالت میں فیصلہ سنا دیا ہے، اسے مان لینے میں ہی سب کا فائدہ ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

11 February 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حالیہ انتخابات کے حوالے سے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام نے اپنی عدالت میں فیصلہ سنا دیا ہے، اسے مان لینے میں ہی سب کا فائدہ ہے،عوامی مینڈیٹ کی تضحیک ریاستی اداروں کے رہے سہے وقار کو تباہ کر دے گی لہذا اس تضحیک کو روکا جائے، عجب تماشہ ہے کہ جو امیدوار رات کو بھاری اکثریت کے ساتھ جیتے ہوئے تھے، صبح آنے والے نتائج میں انہیں شکست خوردہ قرار دے دیا گیا، عوام کے حق رائے دہی کا احترام ریاستی اداروں کا آئینی فریضہ ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی یہ دستوری ذمہ داری ہے کہ وہ پوری دیانتداری کے ساتھ  انتخابی نتائج کو مرتب کرے، ملک کے عوام اور آئین کے ساتھ کھلواڑ سب کے لیے نقصان دہ ہے، مختلف علاقوں سے پریزائیڈنگ افسران پر دھاندلی کے لیے دباؤ ڈالنے کی اطلاعات عام ہیں، الیکشن کمیشن اپنے عملے کو تحفظ فراہم کرے، دھونس، دھمکی اور غنڈہ گردی کے ذریعے انتخابات پر اثر انداز ہونے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے، 8 فروری 2024ء کے انتخابات ملکی تاریخ کو ایک اہم موڑ فراہم کرنے جا رہے ہیں، انتخابی نتائج میں کسی بھی قسم کی دھاندلی ملک کی معاشی ترقی، سیاسی استحکام، آئینی بالادستی، آزاد خارجہ پالیسی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree