فلسطینیوں نے خون دے کر عسکری میدان میں اسرائیل کو شکست د ے دی ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بیانیہ کی جنگ میں اسرائیل اور ان کے حواریوں کو شکست دیں،ناصرشیرازی

16 May 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) نمل NUML یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء کی فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم نکبہ کی مناسبت سے ریلی میں شرکت اور خطاب، مقررین میں سید ناصرشیرازی،عبداللہ گل، سبوغ سید، کنیز فاطمہ ایڈووکیٹ شامل تھیں۔

 ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فلسطینیوں نے خون دے کر عسکری میدان میں اسرائیل کو شکست د ے دی ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بیانیہ کی جنگ میں اسرائیل اور ان کے حواریوں کو شکست دیں, جدید دنیا کی آنکھوں کے سامنے غزہ میں جاری ہولوکاسٹ کو بیان کریں، یونیورسٹیوں میں مغرب کے دوہرے معیارات پر مقالے لکھے جائیں، علمی بنیادوں پر اسرائیل کو غیر قانونی اور جارح ثابت کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے انسانیت کے خلاف جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو علمی بنیادوں پر ڈاکومنٹ کیا جائے تاکہ بالخصوص پاکستان میں کوئی بھی ایسی فاشسٹ ریاست کو تسلیم کرنے یا ان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات بھی نہ کر سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree