حماس اور غزہ کے مظلوم عوام نے اپنے جہاد صبر و استقامت سے اسرائیل کو پوری دنیا میں ذلیل و رسواء کیا ہے،علامہ مقصود ڈومکی

01 June 2024

وحدت نیوز(ڈی آئی خان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی کابینہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ہمراہ مختلف یونٹس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ضلعی صدر علامہ سید غضنفر علی نقوی ضلعی سیکرٹری فنانس مولانا سید حسنین ضلعی سیکرٹری روابط سید علی رضا و دیگر ہمراہ تھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے رکنو اور نون محلہ میں نو منتخب یونٹ کابینہ سے حلف لیا اور مومنین کرام و تنظیمی کارکنوں سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں اھل حق باطل طاغوتی قوتوں کے خلاف صف آراء ہیں۔ حماس اور غزہ کے مظلوم عوام نے اپنے جہاد صبر و استقامت سے اسرائیل کو پوری دنیا میں ذلیل و رسواء کیا ہے۔

یونٹ کابینہ نون کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے یونٹ کابینہ میں جوانوں کی شمولیت کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی سمت متعین کرنے میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے انقلاب اسلامی سمیت دنیا بھر کی انقلابی تحریکوں میں نوجوانوں نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

 آج یورپی ممالک کی یونیورسٹیز میں نوجوان اسرائیلی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی آقا خامنہ ائ دام ظلہ نے نوجوانوں کے نام جو خط تحریر کیا ہے وہ یورپ کے جوانوں کو صراط مستقیم کی طرف رہنمائی کا کام کرے گا۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے رکنو جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے تنظیمی کارکن مرحوم علی رضا اعوان کی وفات پر ان کے والد محترم و دیگر ورثاء سے تعزیت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree