عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 500 سے زائد مقامات پر استقبالیہ کیمپ اور سبیلیں لگائی گئیں، ترجمان ایم ڈبلیوایم

02 December 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) جشن ولادت باسعادت رسول اکرم، خاتم النبیین، تاجدار ختم نبوت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بابرکت موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ملک بھر میں پانچ سو سے زائد مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گے اور جشن میلاد کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں کے راستے میں مختلف مشروبات کی سبیلوں کی اہتمام کیا گیا،ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق،جشن عید میلادالنبی ﷺکے موقعہ پر شیعہ سنی وحدت کا بھرپور عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا،ایم ڈبلیو ایم کے اراکین نے اپنے علاقے سے نکلنے والے جلوسوں میں شرکت کی اور نعت خوانی کے مقابلوں میں حصہ لیا، ایم ڈبلیو ایم کے مختلف صوبائی اور ضلعی دفاتر میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کی شان میں نعت خوانی کی گئی،واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 12ربیع الاول تا 17ربیع الاول ملک بھر میں بفرمان امام خمینی ؒ ہفتہ وحدت و اخوت منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں نعتیہ تقریبات اور رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree