گلگت بلتستان کے غیور و باوفا بائی چوائس پاکستانی عوام کو75 ویں یوم آزادی کے موقع پر دلی مبارک بادپیش کرتا ہوں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

01 November 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)  چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور و باوفا بائی چوائس پاکستانی عوام کو75 ویں یوم آزادی کے موقع پر دلی مبارک بادپیش کرتا ہوں۔یکم نومبر1947 ء کا دن برصغیر کی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے۔ گلگت بلتستان کی آزادی اس خطے کے عظیم و یادگار واقعات میں سے ایک ہے ۔ ڈوگرہ راج کے خلاف قیام اور کامیاب جدوجہد کے نتیجے میں ملنے والی آزادی عظیم قربانیوں کے مرہون منت ہے ، جنگ آزادی کے عظیم ہیرو اس تاریخی جنگ آزادی کے اصل سرخیل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی سے پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کرنے والی قوم اور 75 سال سے اپنی قومی شناخت کے حصول کے مطالبہ کرنے والوں کو ہمارے حکمرانوں نے سوائے طفل تسلیوں کے کچھ نہیں دیا ۔ پاکستان کی مقتدر قوتوں کو سمجھنا چاہئے کہ ایک جانب مختلف علاقوں میں ملک دشمن قوتوں کی ایماء پر پاکستان سے علیحدگی کی تحریکیں سرگرم عمل ہیں دوسری جانب ایک خطہ بےآئین گلگت بلتستان ہے جس کے باشعور اور غیور عوام سات دہائیوں سے مسلسل پاکستان کا آئینی صوبے بننے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہاکہ بھارت ایک جانب مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ جمائے بیٹھا ہے اور اب اس کی نظریں گلگت بلتستان پر بھی جم گئی ہیںلیکن ہمارے نا عاقبت اندیش حکمرانوں کے خواب غفلت کا شکار ہیں، اب بھی وقت ہے کہ فوری طورپر گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبے ڈکلیئر کیا جائے تاکہ بھارت کے ارمان بھی خاک میں مل جائیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree