وحدت نیوز (اسلام آباد) ہزارہ عمائدین کی آرمی چیف سے ملاقات و اطمینان اوراحتجاجی دھرنوں کے اختتام کے بعد 4مئی بروز جمعہ کو ہونے والاملک گیریوم احتجاج منسوخ کردیا گیا ہے، اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ہزارہ قوم کے مطالبے پرآرمی چیف جنرل باجوہ کی جانب سے تحفظات دور کرنے اور چیف جسٹس ثاقب نثارکی جانب سے شیعہ ہزارہ نسل کشی کے خلاف سوموٹو نوٹس لینے کے بعد4مئ بروز جمعہ ، ملک گیریوم احتجاج کا اعلان واپس لے لیا ہے۔