مجلس وحدت مسلمین الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوائد وضوابط کے مطابق انتخابات 2018میں حصہ لینےکیلئے اہل قرار

19 January 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو آئندہ انتخابات 2018 میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیاگیا ہے، تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  الیکشن ایکٹ2017 کی دفعہ202،پانچ کے تحت ایکٹ کی دفعہ202  دو  کے تقاضے پورے کرنے والی کی67قومی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور دیگر جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی تفصیلات درست قرار دی گئی ہیں  اور و ہ قومی انتخابات 2018میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دی گئی ہیں ، جبکہ 284جماعتوں کی رکنیت منسوخ قرار دے کر انہیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گذشتہ برس تمام رجسٹرڈ351سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اپنی رکنیت کی تجدید کیلئے کم از کم دوہزار کارکنان کی فہرست بمعہ شناختی کارڈ کی کاپی اور دستخط اور دولاکھ روپے نقد فیس کی مد میں جمع کروانے کی ہدایت جاری کی تھیں لیکن وقت گذرکے بعد تک فقط 67سیاسی ومذہبی جماعتیں الیکشن کمیشن کی شرائط پر پورا اترنے میں کامیاب ہو سکیں جن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی شامل ہے، جبکہ  284جماعتیں الیکشن کمیشن کے قوائد وضوابط پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہیں ، جن میں پاکستان کی بڑی نامورسیاسی ومذہبی جماعتیں بھی شامل ہیں ۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور سیاسیات سید محسن شہریار زیدی کےمطابق مجلس وحدت مسلمین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرتے ہوئے پورے ملک سے پہلے مرحلے میں فقط پانچ ہزار کارکنان کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جس میں سے کل 2500کارکنان کی تفصیلات بمعہ نقدی الیکشن کمیشن کو ارسال کی گئیں جس کے نتیجے میں ایم ڈبلیوایم کی رکنیت برقرار رہی اور وہ آئندہ قومی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار پائی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree