ناصرشیرازی کا دورہ اٹک، شاندار استقبال، کامل پور سیداں میں اجتماع سے خطاب، تنظیمی عہدیداران اور معززین سے ملاقات

20 January 2018

وحدت نیوز(اٹک) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلین پاکستان  ناصر عباس شیرازی کاکامل پور سیداں اٹک کینٹ کا ایک روزہ مختصر دورہ ،استقبال و خطاب بعد از نماز جمعہ ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر قربانی دیں گے لیکن راہ حق کو نہیں چھوڑیں گے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی امید ہے ،ہماری جدوجہد ہر مظلوم کیلئے ہے،ایک فرقہ سے تعلق ہونے اور فرقہ وارانہ ہونے میں فرق ہے ،فرقہ واریت کو حرام اور ملک کے لیے زہر قاتل سمجھتے ہیں ،مکتب اہل بیت کے پیروکار پاکستان کا فطری دفاع ہیں ،بعد ازاں ایم ڈبلیوایم ضلع اٹک کی ضلعی کابینہ اور علاقہ کے معززین  نے ناصرشیرازی سے ملاقات کی جس میں اہم تنظیمی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ناصرشیرازی نے کہا کہ  مظبوط مجلس وحدت مسلمین  مظبوط پاکستان کی ضمانت ہے ، پاکستان کا روشن مستقبل محب وطن سیاسی ومذہبی جماعتوں کے ہاتھوں ہی محفوظ رہ سکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree