وطن عزیز کے تحفظ اور دھشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور ایف سی کے بہادر جوانوں کی شہادتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

26 June 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سبی کے علاقے سانگان میں 5 ایف سی جوانوں کی شہادت پر ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے، پاک وطن کے تحفظ اور دھشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج اور ایف سی کے بہادر جوانوں کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وطن کے باوفا بیٹے وطن کی مٹی پر قربان ہوئے۔ سانحے میں ملوث مجرموں کا تعاقب ضروری ہے۔ قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں قصاص کا نظام ہی امن و زندگی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے فروغ کے لئے ہمارے سپاہیوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ ہم ان شہداء کی فیملیز کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بزدل دشمن دھشت گردی کے ذریعے صوبے کو غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور قائدین کو اپنے اپنے نظریات اور سیاسی موقف رکھنے کا بھرپور حق حاصل ہے مگر وطن سے محبت اور پاکستان کی سالمیت اور بقا سیاسی مفادات سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس وطن کے باوفا بیٹے ہیں ہم نے کبھی وطن دشمنوں سے ناطہ نہیں جوڑا ۔  پاک وطن کی عزت و سربلندی اور بقاء کے لئے ہم ہر وقت جدوجہد اور قربانی کے لئے تیار ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree