ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایرانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات ، شہید سلیمانی اور رفقاءکی شہادت پر اظہار تعزیت

09 January 2020

وحدت نیوز  (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین کے اعلیٰ سطحی وفد نے قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوری ایران کراچی آقائی احمد محمدی سے ملاقات کی ہے ۔

 وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ سید حسن ظفرنقوی، علامہ سید باقرعباس زیدی ، علامہ صادق جعفری، علامہ ملک غلام عباس، میر تقی ظفر اور دیگر بھی شامل تھے ۔

ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے قونصلیٹ جنرل سے سردار رشید اسلام حاج قاسم سلیمانی ؒ اور ان کے رفیق مجاہدین اسلام کی قابل فخر شہادت پر ہدیہ تبریک وتسلیت پیش کیا۔

علامہ سید حسن ظفرنقوی نے گفتگو کرتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکی عظیم قربانی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سردار قاسم سلیمانی نےمکتب اسلام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ایک مرتبہ پھرعالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بغدادمیں سردار قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو میزائل حملے میں شہید کیا۔

ایم ڈبلیوایم رہنماؤں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنی برادر ایرانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ہم رہبر معظم انقلاب حکم کے مطیع ہیں ۔

قونصلیٹ جنرل ایران آقائی احمد محمدی نے کہاکہ امریکا کواس جنایت کاری کا سخت حساب دینا ہوگا۔ پاکستان کے غیور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی پر اسلامی جمہوریہ ایران مشکورہے ۔

آخر میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ سید حسن ظفرنقوی اور علامہ صادق جعفری نے قونصل خانے میں موجود تعزیتی کتا ب میں اپنے تاثرات اور تعزیتی کلمات بھی قلم بند کیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree