وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےموجودہ ملکی سیاسی بحرانی صورت حال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رواں ہفتہ ملک کی سلامتی و استحام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اہل وطن بیدار رہیں اور ملک دشمن عناصرکےناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے آمادہ بھی رہیں،26 نومبر کا دن ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن پورے ملک کے عوام قومی سلامتی واستحکام کی خاطر جوق در جوق اپنے گھروں سے نکلیں، داخلی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کے حصول کیلئے اس روز باطل نظام حکومت کے خلاف قیام ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناعاقبت اندیشوں کو یہ بات ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ یہ وہ وقت نہیں کہ عوام سے ان کے زمانے کے مقبول لیڈر لیاقت علی خان، محترمہ فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو کو چھین لیا جائے اور وہ Manageبھی ہوجائے اب وہ وقت گذر چکا اب ایسی کسی بھی حماقت پر بھرپور عوامی ردعمل بھی سامنے آئے گا اورعوام ملک دشمنوں کو معاف بھی نہیں کریں گے۔