وحدت نیوز (اسلام آباد) 13 مئی کو عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل کے خلاف یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔ امریکہ اور اس کیاتحادیوں نے نہتے اور جنگ سے بے حال شامیوں پر جارحیت کی۔ دنیا بھر میں جتنی بھی بد امنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم رکھنا امریکی مفاد میں ہے جس کے لئے وہ پاکستان اور افغانستان میں داعش کو بسا رہا ہے۔ یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے افغانستان اور پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے۔ پاکستان کی مظبوط فوج امریکی مفادات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ عوام اپنی افواج سے محبت کرتی ہے۔ بلوچستان کے حالات کے حوالے سے کوئٹہ کی سر زمین پر مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف صاحب خود کوئٹہ تشریف لیکر گئے اور وہاں احتجاجی دھرنے میں موجود عمائدین اور شہداء کے خانوادوں سے ملے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھا ان کے مطالبات کو سنا اور کوئٹہ شیعہ ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایسی طرح چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار کے جنہوں نے پلوچستان میں جاری ہزارہ برادری کی نسل کشی کے خلاف سوموٹو ایکشن لینے پر ان کے بھی شکر گزار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اگر پاکستان کے مقتدر حلقہ،ادارے اور شخصیات ان محب وطن مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے تو ملک دشمنوں اور قاتلوں کو مایوسی ہوگی۔اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کامیاب نہیں ہوسکیں گئے.ہم 13 مئی کوکشمیر،فلسطین،یمن،بحرین، عراق و شام سمیت دنیا بھر میں امریکی دہشتگردی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گئے۔