وحدت نیوز (ٹنڈو محمد خان) مجلس وحدت مسلمین کا صحافی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی ،علامہ سید علی انور جعفری ،مولانا محمد بخش غدیری ،یعقوب حسینی سمیت دیگر رہنماوں اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کہ صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ6مئی بروز اتوار 3 بجے سہ پہر ضلع ٹنڈو محمد خان میں استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی اور میر غلام علی تالپر پارک میں بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔کانفرنس ملک دشمن عناصر کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کانفرنس سے مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا و دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی خطاب کریں گے۔تقریب سے علامہ مختار امامی کا مذید کہنا تھا کہ صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی میں مکمل تحفط کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا ہونا چاہیے۔صحافت ریاست کا اہم ستون ہے۔عوام کی حقائق تک رسائی کا واحد ذریعہ وہ لوگ ہیں جو کسی مشکل کی پرواہ کیے بغیر اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ذمہ دارانہ طرز صحافت معاشرے میں مثبت رجحانات کے فروغ کا باعث بنتی ہے۔یہ وہ طبقہ ہے کہ جو قلم کی طاقت کو جبر و استبداد کے خلاف استعمال کرتا آیاہے۔پاکستانی صحافت میں ایسے معتبر نام موجود ہیں جو آمریت کے خلاف جرات مندانہ انداز میں ڈٹے رہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے حقوق کے لیے ایم ڈبلیو ایم آپ کو ہمیشہ ساتھ کھڑی نظر آئے گی.