ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطحی وفدکی آئی جی خیبرپختونخواسے ملاقات، لاءاینڈ آرڈرکی صورت حال پرتبادلہ خیال

20 January 2016

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماوں علامہ اصغر عسکری، ملک اقرار حسین، ارشاد حسین بنگش اور ایڈوکیٹ آصف ممتاز نے خیبر پختونخواہ کے آئی جی پولیس ناصر درانی سے ملاقات کی ۔جس میں سیکورٹی معاملات اور علامہ ناصر عباس کے خلاف کاٹی گئی بے بنیاد ایف آئی آر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماوں نے کے پی کے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ہر قسم کے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ آئی جی ناصر درانی نے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہا اور ہر قسم کے مثبت تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم کے قائدین عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام محمد بلو کی رہائش گاہ پر بھی گئے جہاں ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree