ایم ڈبلیوایم کے تحت علامہ اعجازبہشتی کی زیرقیادت وفاقی دارالحکومت میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج

10 May 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اسلا م آباداور آئی ایس او کے زیر اہتمام ممتاز صحافی و سول سوسائٹی کے رہنما خرم ذکی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چار مایہ ناز پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ ہواجس میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی کے اراکین سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے ان واقعات کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر نے قانون نافذ کرنے والے عناصر کو بے بس کر رکھا ہے۔ملک میں آئے روز مختلف شعبوں کے ماہرین کا قتل عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ ملک دشمن دہشت گرد طاقتیں وطن عزیز کو اقوام عالم کے سامنے ایک ایسی ریاست ثابت کرنے پر تُلی ہوئی ہیں جہاں قانون و انصاف کی بجائے ظلم و بربریت کی حکمرانی ہے۔موجودہ حکومت کی بے حسی اس امر کی دلالت کرتی ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی غرض نہیں۔حکومت کی تمام تر توجہ آف شور کمپنیوں اور اپنے اثاثہ جات میں اضافے کی طرف مرکوز ہے۔وزیر اعظم نوازشریف ملک کے نا اہل ترین حکمران ہیں۔ملک کی قابل قدر ماہرین کے قتل پر وزیر اعظم نے دانستہ نظر انداز کی پالسی اپنا رکھی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا خرم ذکی ایسے محب وطن شخص کا نام ہے جس نے ملک دشمن عناصر کو ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارا۔کالعدم جماعتوں اور ملکی دشمن سرگرمیوں میں ملوث شخصیات کے خلاف اس بے باک جرات اظہار پر مذموم عناصر نے ایک محب وطن نوجوان کو موت کی نیند سلا دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت بے گناہ افراد کی پکڑ ڈھکر کی جا رہی ہے جب کہ دوسری طرف کالعدم جماعتوں کے سربراہوں کو حکومت کی طرف سے سیکورٹی ملی ہوئی ہے۔یہی دوہرا معیار دہشت گردی کے خلاف حکومتی منافقت کا کھلم کھلا اظہار ہے۔انہوں نے آرمی چیف اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ ضرب عضب کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں تو پورے ملک میں ان عناصر کے خلاف نہ صرف ملٹری آپریشن کا آغاز کریں بلکہ ان تمام افراد کو فوری گرفتار کیا جائے جن کے ملک دشمن سر گرمیوں میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں اور وہ آئین پاکستان کی سرعام تضحیک کرتے ہیں۔ مظاہرے سے آئی ایس او کے ڈویژنل صدر اکبر موسوی ،سول سوسائٹی کی رہنما فرزانہ باری، مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی خطاب کیا۔مظاہرے کے اختتام پر تمام مظاہرین پُر امن طور پر منتشر ہو گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree