بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ ، ایم ڈبلیوایم کے تین امیدوارکامیاب

21 November 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) ملک بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مجلس وحدت مسلمین کے تین امیدوارسندھ اور پنجاب میں کامیاب قرار پائے ہیں ، نامسائد حالات ، وسائل کی قلت کے باوجود ایم ڈبلیوایم کے امیدواروں اور کارکنان نے استقامت اور جواں مردی کا دیدنی مظاہرہ کیا اور جاگیرداروں اور کرپٹ اشرافیہ کے مقابل حوصلہ مندانہ سیاسی جدوجہد کی اور فیروز والہ ، بھوانہ اور ماتلی سے  میونسپل کمیٹی اور یونین کمیٹی کی تین نشستوں پر ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو شکست سے دوچار کیا،کامیاب قرار پانے والوں میں میونسپل کمیٹی فیروز والہ ضلع شیخوپورہ وارڈ نمبر 1 سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار سید حسنین رضا کاظمی جنرل کونسلر کی سیٹ پر کامیاب ہوئے، یوسی 27 وارڈ نمبر6 بھوانہ سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار نذیر احمد سراج جنرل کونسلر کی سیٹ پر کامیاب ہوئے ،سندھ یوسی ملاہاں  ڈسٹرک بدین تحصیل ماتلی سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار باغ علی جنرل کونسلر کی سیٹ پر کامیاب قرار پائے جبکہ یونین کونسل 20حیدرآباد سے ایم ڈبلیوایم کے امیدوار برائے چیئرمین گڈومری اور وائس چیئرمین ندیم جعفری محض چالیس ووٹوں کی کمی سے شکست سے دوچار ہوئے ان کے مقامل ایم کیوایم کے امیدوار موجود تھے جنہیں مقامی انتظامیہ اور پولیس کی مکمل سپورٹ حاصل تھی واضح رہے کہ متعلقہ ایس ایچ او نے پولنگ کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کو دھاندلی کی کھلی چھٹی فراہم کررکھی تھی  ، جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی خاموش تماشائی بنا رہا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree