وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکر ٹر ی سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں انشا اللہ مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے الیکشن ریفارمز (اصلاحات)کے بغیر ملک میں جمہوریت کا قیام ممکن نہیں،بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مر حلہ میں میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن رہی،موجودہ سیاسی جماعتوں نے دھونس دھاندلی اور من مانی کے نتائج حاصل کیے،جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنے گا،شفاف بلدیاتی نتخابات کے لئے نگران سیٹ اپ کا ہونا ضروری ہے اسی لئے ہم نے تجویز پیش کی تھی کہ مرکزی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ ہی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے،تاکہ حکمران جماعتوں کو اس حق رائے دہی میں اثر انداز ہونے کا موقع نہ ملے،بنامساعد حالات اور حکمرانوں کی جانب سے بیورو کریسی اور ریاستی مشنری کے بے دریغ استعمال کے باوجود مجلس وحدت مسلمین نے پنجاب اور سندھ میں متعدد نشتوں پر کامیابی حاصل کرکے سیاسی عمل میں اپنا کردار ادا کیا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کراچی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے یو سی 26النور سو سائٹی میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار یو سی 26کے چیئر مین میر تقی علی ،وائس چیئر مین علامہ مبشر حسن ،سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ سندھ میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو منظم دھونس اور دھاندلی سے ہرایا گیا اس کے باوجود جہاں ہمارے امیدوار کھڑے تھے دوسرے نمبر پر رہے،انشااللہ ہم اپنا سیاسی سفر کو جاری رکھیں گے،اور اس مورثی سیاسی نظام کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو جگہ جگہ ہراساں کیا گیا،حیدر آباد میں ہمارے جیتے ہوئے یوسی 20 کے چئیرمین کو پانچ دفعہ ری کاونٹنگ کرکے ہرایا گیا،انشااللہ ہم بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھی اپنا کردار اد کریں گے،موجودہ حکمرانوں کا رویہ اور طرز حکومت ہی جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے،انہوں نے میونسپل کمیٹی فیروز والہ ضلع شیخوپورہ،چینوٹ اور بدین سے نو منتخب مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔دریں اثناء الیکشن آفس میں علامہ مبشر حسن نے بلدیاتی انتخابات میں کا میابی اورشہر میں امن و امان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔