وحدت نیوز (کراچی) آیت اللہ شہید باقرالنمر کے چہلم کی مناسبت سے کل بروز ہفتہ امروہہ گرائونڈ انچولی میں منعقدہ حمایت مظلومین کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے، کانفرنس کا انعقاد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، مجلس وحدت مسلمین سمیت مختلف دینی مذہبی جماعتوں اورماتمی انجمنوں کے تحت کیا جا رہا ہے،جس میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاکی بھی خصوصی شرکت متوقع ہے۔