وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکے زیراہتمام وحدت ہاوس جعفرطیارمیں علمائے کرام کے ساتھ منعقدہ فکری نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین مبین اسلام اور تعلیمات مکتب اہل بیتؑ کی ترویج واشاعت کیلئے علمائے کرام میدان میں آئیں ، اسلام دشمن قوتیں اپنی بھرپورقوت وتوانائی کے ساتھ اسلام ناب محمدی ﷺکے خلاف تبلیغی نظام کا سہارا لے رہی ہیں ، ایسے میں ہم علماءپر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہےکہ سادہ لوح مسلمانوں کو تکفیری عناصرکے سازشی ہتھکنڈوں سے بچانے میں اپنا عملی کردار اداکریں ، انہوں نے موجود علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی تنظیمی وابستگی کے باوجود ایک قومی تبلیغی نظام کی تشکیل میں مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیں ،نشست میں ایم ڈبلیوایم کے ڈویژنل اور ضلعی رہنمائوں سمیت مولانا محمد علی جوہر، مولانا اشعرزیدی، مولانا محمد حسین مطہری، مولانا عدنان حسین، مولاناع غ کراروی، مولانا ذاکرحسین اوردیگر بھی موجود تھے۔