وحدت نیوز(دینہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ محرم الحرام جہان عشق امام حسین (ع)کی معراج تک پہنچنے کا زریعہ ہے وہیں یذیدی قوتوں سے نفرت کی معراج تک پہنچنے ک بھی وسیلہ ہے ، ان ایام عزاء ملت کے تمام مرد،خواتین بچے اور خصوصا جوانوں کو کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں دینہ میں عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا ء سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک سازش کے تحت محرم کے شروع ہونے سے پہلے ہی ملک کے حالات کو خراب کر نا شروع کیا جن کا اصل مقصد اس مقدس ماہ کی حرمت کو پامال کرنا اور عزاداری کو نقصان پہنچانا ہے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا کہناتھا پنجاب حکومت کی سر پرستی میں گجرانوالہ میں مسجد پر فائرنگ کر کے مومنین کو شہید کیا گیا اور حکومت نے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی شروع کر دی رانا ثناء اللہ جو خود دہشت گردوں کے سرپرست ہے کا کہنا تھا کہ فائرنگ اور خودکش دھماکوں کو روکنا ہمارے بس میں نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملت تشیع اپنی حفاظت کر نا جانتی ہے ہم کسی کے دھمکی سے خوف کھانے والے نہیں ہیں، ہم عاشقان امام زمان ؑ ہیں اور شہادت ہمارے لیے باعث فخر ہے ہم ہر حالت میں عزادی جاری رکھیں گے اور خطرہ سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔