لاہور، ضمنی انتخاب پی پی 168،ایم ڈبلیوایم کا پی ٹی آئی امیدوار ملک اسد کھوکھر کی حمایت کا اعلان

10 December 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان جامعہ مصطفیٰ لاہور میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں حلقہ پی پی 168 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم اورپی ٹی آئی کے درمیان قربت اور ہم آہنگی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی بنیاد پر ہے۔ پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے پاکستان کو آگے بڑھانے کا مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہمیں کچھ شکایات بھی ہیں کہ جس طرح پچھلی حکومتوں نےعزاداری پر قدغن لگائی لیکن امید تھی کہ اس حکومت میںصورتحال بہتر رہے گی جوکہ نہ ہو سکی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی ہمارے ان معاملات کو سنجیدگی سے حل کرے گی ۔جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل سید مبارک علی موسوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی عزاداری کے حوالے سے بہترین پالیسی مرتب کرے گی تاکہ عزاداروں کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔

کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کے درمیان فرق محسوس نہیں کرتا ، میرا ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ تعلق حادثاتی نہیں بلکہ میں ایم ڈبلیوایم کی داخلہ وخارجہ پالیسی پرسنجیدہ اور قابل ستائش موقف کا معترف ہوں جو کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں ہیں، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کےرہنماؤں نے حلقہ پی پی 168 سے پی ٹی آئی کے نامزد امید وار ملک اسد علی کھوکھر کی ضمنی انتخابات میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree