وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے کہا ہے کہ دسمبر 2014 میں ہونے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کا غم آج بھی قوم کے دل میں زندہ ہے، اے پی ایس سمیت تمام شہداء کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، علامہ مبارک موسوی نے سانحہ اے پی ایس کے چارسال مکمل ہونے پر پیغام میں کہا کہ معصوم بچوں کا لہو بہا کر ظلم وبربریت کا سفاک باب لکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف کامیابی سے لڑنے پر پاک فوج، تمام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے معترف ہیں۔علامہ مبارک علی موسوی نے مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس قومی المیہ ہونے کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے، قوم آج یہ عہد کرے کہ اپنے شہدا کے خون کے رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ملک میں انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف متحد رہیں گے۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول کا غم آج بھی قوم کے دل میں زندہ ہے،علامہ مبارک موسوی