ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے لاہور میں شہدائے کوئٹہ کی یاد میں شب شہداء کا اہتمام، شمعیں روشن کی گئیں

10 August 2016

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے پریس کلب پر شہدائے کوئٹہ کی یاد میں منعقدہ شب شہداء و احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان جہاد کے نام پر دہشتگردی کو ملک میں ایمپورٹ کیا گیا، آج اسی پالیسیوں کے سبب نہتے پاکستانیوں کا قتل عام جاری ہے، جب تک تکفیری عناصر کو ملکی پالیسی ساز اداروں سے نکال باہر نہیں کیا جاتا، ہزار آپریشن بھی اس ناسور کو ختم نہیں کرسکتے، دہشتگردوں کے ہمدرد تکفیری سوچ کے حامل لوگ ہر شعبے میں فعال ہیں، ہمیں مادر وطن کی بقا کیلئے اپنے سابقہ پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے، پاکستان میں یہی تکفیری گروہ، را، موساد اور سی آئی اے کے آلہ کار ہیں، جو پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازشوں میں شامل ہیں۔ پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شہدائے کوئٹہ کو خراج عقیدت کیلئے شمعیں روشن کی گئیں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں علامہ مبارک موسوی، سید حسین زیدی، سید حسنین زیدی، سید زین زیدی، افسر حسین خاں، علامہ ناصر مہدی، سول سوسائٹی کے رہنما عبداللہ ملک، انجمن شہریان لاہور کے چئیرمین شفیق رضا قادری سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ہم اسی تکفیری سوچ اور انتہا پسندی کیخلاف گذشتہ 3 ماہ سے سڑکوں پر ہیں، ہماری جدوجہد کسی ایک فرقے یا مسلک کیلئے نہیں بلکہ پاکستان میں بسنے والے ہر مظلوم پاکستانی کیلئے ہے اور ان شاءاللہ ہم دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے تک میداں میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کو سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر کی قیادت میں مظلومین پاکستان کا وزیراعلٰی ہاوس کے سامنے دھرنا ہوگا اور پنجاب حکومت میں شامل تکفیری عناصر کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف موثر کارروائی تک یہ دھرنا جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران زعم حکمرانی میں یہ بھول چکے ہیں کہ ان کا مقابلہ ایک ایسی قوم سے ہے جو شہادتوں کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے پاکستان کی بقا کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree