وحدت نیوز (چنیوٹ) ملک بھر میں شیڈول فورتھ کے تحت ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سےہانکنے کا عمل قبل مذمت ہے ،یہ سراسر ناانصافی ہے اور ملک کے پر امن شہریو کا استحصال ہے ان خیالات اظہار مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید انیس عباس زیدی نے گذشتہ روز میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی،ایم ڈبلیوایم اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے روح رواں علامہ محمد امن شہیدی،ایم ڈبلیوایم اور ملی یکجہتی کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی جیسے جید علماء کو دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی فہرست میں ڈالنا ملت جعفریہ کے زخموں پر نمک پاشی ہے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین واحد جماعت ہے کہ جب سب سیاسی اور مذہبی جماعتیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کی رٹ لگارہی تھیں تو ہمارا موقف تھا کہ اس دہشت فردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑے بغیر امن ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم 30ہزار سے زائد شہدا کا نذرانہ اس ملک کی حفاظت کے لئے دے چکے ہیں ستم ظریفی یہ ہے کہ ہمیں آج مصلحت پسندی اور سیاسی مفادات کی خاطر بیلنس پالیسی میں ڈالا جارہا ہے انصاف مہا کرنا تو دور کی بات ہے ۔