وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے زیر اہتمام شہید اعتزاز حسن کی یوم شہادت پرلاہور شاہ جمال قومی مرکز میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے،تقریب سے علماء ودیگر معززین نے شہر نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری یوتھ لاہور سید زین زیدی نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے قومی ہیرو اعتزاز حسن نے جو کارنامہ سر انجام دیا وہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لئے ایک پیغام اور نمونہ عمل ہے،وطن عزیز اور نہتے بے گناہ انسانوں کے قاتلوں کو قوم کے یہ سپوت اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ناکام بنا دینگے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کا بچہ بچہ ہمارے فورسسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کو شلٹر دینا بند کرے،سیاست کے نام پر ریاست کو داوُ پر لگانے نہیں دینگے،نیشنل ایکشن پلان کے نام پر بیلنس پالیسی کا عمل دہشتگردی کیخلاف جنگ کو متاثر کرنے کی سازش ہے ،ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل بند کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے یہاں کچھ لوگ پاکستان کے ستر ہزار شہداء کے قاتلوں کیخلاف خاموشی اور مشرق وسطیٰ میں امریکہ،اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے مسلط کردہ پراکسی وار کے شکست پر زیادہ وایلاکرنے میں مصروف ہیں،ہم اب تک افغان جہاد کا قرض چکانے میں مصروف ہیں،ایسے میں مشرقی وسطیٰ کے پراکسی وار کو یہاں لانے کی کوشش کرنے والے کس کے اشاروں پر شور مچا رہے ہیں،دنیا بھر میں داعش القاعدہ اور ان کے حواری شکست سے دوچار ہیں،ہمیں دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ہم سب سے پہلے پاکستان کی سالمیت کو مقدم سمجھتے ہیں،مغرب اور ان کے اتحادیوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے لئے ہمیں استعمال کیا،ہم اگر آج بھی ہوش کے ناخن نہ لیں تو اس کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی۔