وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور کی طرف سے 15 روزہ معارف اسلامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع لاہور وحدت یوتھ کے تمام ٹاون سکریٹریز، ضلعی ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ عباس شیرازی اور ڈپٹی سکریٹری جنرل بردار سجیل شمسی نے شرکت کی. معارف اسلامی پروگرام کا سلسلہ باقاعدہ طور پر لاہور میں شروع کیا جا چکا ہے جبکہ وحدت یوتھ لاہور اس پروگرام کے انتظامی امور کی زمہ داریاں انجام دے گی،گوپال نگر امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ میں منعقد کیے گئے معارف اسلامی کے پہلے پروگرام میں ضلعی ڈپٹی سکریٹری جرنل علامہ عباس شیرازی نے خطاب کیا جبکہ انکے خطاب کا موضوع اخلاقیات اور حالات حاضرہ تھا اپنے خطاب میں انہوں کہاکہ اس وقت نوجوانوں کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ دشمن شناسی اور مقصد کربلا کو سمجھنا ہے، بعد از خطاب وحدت یوتھ کے جوانوں نے قصیدہ خوانی کی اور سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے حضور گلدستہ عقیدت پیش کیا جبکہ پروگرام کے اختتام پر امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت ضلع لاہور علامہ سید عباس شیرازی نے سیکرٹری یوتھ برادر سجاد نقوی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی اور آئندہ بھی اس ہی طرح بہترین انداز میں معارف اسلامی پروگرام کو جاری و ساری رکھنے کی ہدایت کی۔