وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین کے نمائندہ وفد نے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر پروفیسر سید افتخار حسین نقوی کی سربراہی میں مئیرفیصل آباد ملک رزاق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، اس موقع پر سید حسنین شیرازی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد اور دیگر بھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفد اور سٹی میئرکے درمیان شہر کے امن و امان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔