پنجاب حکومت محرم سے قبل انتظامیہ کے ذریعے بانیان مجالس پر مختلف اضلاع میں دباوُ ڈالنے میں مصروف ہے، علامہ مبارک موسوی

22 August 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی کابینہ کا اجلاس سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا ،اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی،علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ ملازم نقوی،سید حسن کاظمی،علمدار حسین،زاہد حسین مہدوی سید حسین زیدی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اداروں کیساتھ تصادم کی پالیسی پر گامزن ہے،ن لیگ اپنے کالے کرتوت چھپانے کے لئے اعلیٰ عدلیہ اور قومی سلامتی کے ادروں کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہے،جسے کوئی بھی محب وطن برداشت نہیں کر سکتا،عدالتوں میں پیش نہ ہو کر آل شریف توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاوُن پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظرعام پر لایا جائے،پنجاب حکومت محرم سے قبل ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے کے لئے انتظامیہ کے ذریعے بانیان مجالس پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں دباوُ ڈالنے میں مصروف ہے،ہم عزاداری امام حسین علیہ السلام پر کسی بھی قد غن کو قبول نہیں کریں گے،چاردیواری کے اندر مجالس عزاء ،روائتی جلوس ہائے عزاء کو محدود کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،علامہ مبارک موسوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں علماء اور پڑھے لکھے نوجوان تاحال لاپتہ ہیں،سی ٹی ڈی اور پولیس کے ذریعے پنجاب حکومت صوبے بھر میں ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسنگ پرسنز کو عدالتوں میں پیش کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ملت جعفریہ کو شرپسندوں کیساتھ ساتھ ن لیگی حکومت کے انتقامی کاروائیوں کا بھی سامنا ہے،انتہا پسندکالعدم جماعتوں کو پنجاب میں ن لیگ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے،اجلاس میں مرکزی دعائے عرفہ کا اجتماع 9 ذی الحج کو لاہور میں منعقد کروانے کا بھی اعلان کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree