وحدت نیوز (سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کا اہم اجلاس جامعہ زینبیہ سرگودھا میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک موسوی نے کی ، اجلاس میں آئندہ انتخابات میں تنظیمی حکمت عملی اور ضلعی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادرسید اسد عباس نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب مولانا ملازم حسین نقوی ،صوبائی سیکرٹری سیاسات برادر سید حسن کاظمی ،کوآرڈینٹرمرکزی سیاسی سیل آصف رضا ایڈوکیٹ ، ضلعی سیکر ٹری جنرل مولانا ملک حسن امیر، برادر ظفر عباس چشتی اور مختلف علاقوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔