وحدت نیوز(لاہور) لاہور میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث اموات اور نقصانات کے بعدمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے جھوٹے نکلے، پیرس میں بارش ہو تو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں، لاہور پر کھربوں روپے لگا ئے گئے لیکن سڑکوں کا برا حال ہے۔
علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ اگر قوم کا پیسہ ایمانداری و دیانتداری سے خرچ کیا جاتا تو آج لاہور کی یہ صورتحال نہ ہوتی لیکن شریف خاندان نے عوام کے ٹیکس کا سارا پیسہ رائیونڈ پرلگا دیا اور 40 ارب روپے اشتہارات کے لیے استعمال کیے گئے، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ لاہور میں کیا ترقی ہوئی، اب شہباز شریف اس لئے باہر نہیں نکل رہے کہ انہیں لوگوں کا ڈر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ 25 جولائی کو ان جھوٹے سیاستدانوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں۔