وحدت نیوز(قصور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کی کابینہ کے وفد جس کی سربراہی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید ملازم حسین نقوی نے کی آج ضلع قصور کی تنظیمی فعالیت کا جائزہ لینے اور صوبائی و مرکزی پروگرام برائے تنظیم سازی پر عمل درآمد کے لیئے ضلع قصور کا دورہ کیا جہاں ضلعی سیکرٹری جنرل سید متقی جعفری اور انکی کابینہ سے ملاقات کی اس موقعہ پر تنظیمی صورتحال کا جائزہ کیا گیا اور طے پایا کہ یکم جنوری تک ضلع کی تمام تحصیلوں میں یونٹ سازی مکمل کی جائے گی اور مرکزی یپروگرام کے مطابق یونٹ کی تعداد مکمل کی جائے گی اور ضلعی شوری کا اجلاس منعقد کیا جائے گا وفد میں مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ رابطہ سیکرٹری پنجاب رائے ناصر علی سیکرٹری عزاداری سیل رانا ماجد علی شامل تھے۔