وحدت نیوز(لاہور) وحدت سیکرٹریٹ لاہورمیں مرکزی کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام تربیتی دروس کا سلسلہ جاری ہے ۔علمائے کرام نے ولایت فقیہ کے عنوان سے حاضرین کو لیکچر دیئے ۔ حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد علی فضل نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ولایت فقیہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ دین اسلام انسان کی تمام فطری ضروریات کا مکمل حل پیش کرتا ہے۔ احکام اسلام فطرت انسانی سے پوری طرح ہم آہنگ نظر آتے ہیں۔ اسلام صرف انسان کی روحانی و اخروی زندگی کیلئے راہنمائی نہیں کرتا بلکہ انسان کی مادی اور دنیاوی زندگی کیلئے بھی ایک واضح نظام پیش کرتا ہے۔بعثت انبیاء کا مقصد ہی معاشرے میں عدل و انصاف کا قیام ہے۔ولقد ارسلنا رسلنابا البینات وانزلنا معھم الکتاب و المیزان لیقوم الناس باالقسطبے شک ہم نے اپنے رسولوں کو واضح دلائل دے کر بھیجا ہے اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کیا ہے تاکہ لوگ عدل قائم کریں۔.اس آیہ مجیدہ میں نزول کتاب کا مقصد قسط و عدالت کا قیام بتایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد ۖ نے بعثت کے ساتھ ہی انسانی معاشرہ کی ہدایت کا کام شروع کیا اور اسے چند عرصہ ہی میں معراج و کمال کی منزل تک پہنچادیا۔انسانی معاشرہ کیلئے یہ ایسا جامع اور زیبا ترین موقع تھا جو ہر میدان میں انسانی ضرورتوں کی تکمیل کی صورت میں اسے حاصل ہوا۔ لیکن افسوس کہ موقع پرست اور ابن الوقت قسم کے افراد نے انسانی ترقی کی اس راہ میں رکاوٹیں کھڑی کردیں اور انسانوں کو الہی حاکمیت کے سائے سے محروم ر کھ کر ظلم و جہالت کی تاریکیوں میں رکھنے کی کوشش کی لیکن ہادیان بر حق نے ہر دور میں انسانوں تک نور الہی کی شعاعیں پہنچانے کا فریضہ انجام دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہم آخری معصوم کی الہی ہدایت کے زمانے میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔حضرت حجتؑ کی غیبت کبری ٰکے دور میں بھی انسان کو ہدایت سے محروم نہیں رکھا گیا بلکہ اس دور میںبھی حضرت حجتؑ کے جانشین فقہاء کی ولایت کے ذریعے کمال انسان تک پہنچنے کا انتظام موجود ہے۔ دور حاضر میں نظریہ ’’ولایت فقیہ‘‘ اسلامی موضوعات میں نہایت اہم شمار ہوتا ہے ۔ کیونکہ اس میں اسلامی معاشرے کی قیادت اور رہبری کے بارے بحث کی جاتی ہے ۔’’ولایت فقیہ‘‘کے قائلین اس بات کے معتقد ہیں کہ یہ ولایت حقیقت میں ولایت پیغمبر اکرم ﷺ اور ائمہ اطہارؑ کے بعد ہے۔ لہذا اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ ایک فقیہ اسلامی معاشرے کا زعیم اور راہبر ہوتا ہے اور لوگوں کے مال و جان پر بھی ’’ولایت ‘‘ یعنی حق اولویت رکھتا ہے کیونکہ ولایت پیغمبرﷺو ائمہ اطہارؑ کے تحت الہی اختیارات کے ساتھ حکومت اسلامی کو تشکیل دینے کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصل ولایت فقیہ، شیعہ علماء و دانشمندان کے نزدیک مورد اتفاق ہے کیونکہ اصل ولایت پیغمبر ۖ اور آئمہ اطہارؑ میں تمام علماء شیعہ کا اتفاق ہے ۔اختلاف صرف اس مسئلہ میں ہے کہ ولایت معصومین اسی عمومیت کے ساتھ فقہاء کو بھی حاصل ہے یا نہیں ؟ ولایت فقیہ کی بحث میں جانے ے پہلے دو اہم مطالب کی جانب توجہ ضروری ہے ’’ انسان شناسی‘‘ دوسرا’’ دین اور سیاست‘‘ کا رابطہ، اندو مطالب کا جاننا بے حد ضروری ۔درس کے آخر میں میلا امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت کیک کاٹا گیا ۔