وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنے کے بجائے غریب عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر عوام پر ٹیکس کا نفاذ آئین کی خلاف ورزی ہے آئل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں حکومت ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،توانائی کے بحران اور دہشت گردی نے عوام سے سکھ کا چین چھین لیا ہے پاکستانی عوام کیساتھ حکمرانوں کا سلوک آمرانہ ہے ،ان حکمرانوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا خون کیا، اقرباء پروری اور لوٹ کھسوٹ کے لئے اقتدار حاصل کئے،پاکستان میں ساٹھ سالوں سے یہ سیاست دان عوام کو صاف پانی فراہم نہ کرسکے ،چولستان اور تھر میں آج بھی لوگ بھوک سے مر رہے ہیں ،جب تک یہ دو خاندان اس ملک میں حکمران رہیں گے عوامی حقوق اسی طرح پامال ہوتے رہیں گے