مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام عیدمیلادالنبی کے موقع پر دولت گیٹ کے سامنے استقبالیہ کیمپ، شیعہ سنی بھائی بھائی کے نعرے

27 December 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر میں عیدمیلادالنبی (ص)کے موقع پر میلاد کے جلوسوں کے لیے استقبالیہ کیمپ، چائے اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام امام بارگاہ دولت گیٹ کے سامنے شہر بھر کے جلوسوں اور ریلیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ’’استقبالیہ کیمپ‘‘لگایا گیا۔ کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سید ندیم عباس کاظمی، سید وسیم عباس زیدی، سید شبر رضا زیدی اور دیگر رہنما موجودتھے۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے میلاد کے جلوس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا گیا اور اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر جلوس کے منتظمین نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی جانب سے کیمپ لگائے جانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں شیعہ سنی اتحاد کی ضرورت ہے، ہم ملک کو اتحاد اور وحدت سے دشمن کے شر سے بچاسکتے ہیں۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ہم پاکستان میں اتحاد اور وحدت کے حقیقی داعی ہیں اور مجلس وحدت مسلمین نے شروع دن سے ملک میں اتحاد اور وحدت کو فروغ دیا ہے۔ آج الحمداللہ پاکستان کے تمام شہروں میں قائد وحدت کے حکم پر میلاد کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے کیمپ ، چائے اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد ملک دشمن عناصر کو اپنے اتحاد کے ذریعے شکست دینا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree