وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے یوتھ ونگ کے شعبہ وحدت اسکاوٹ کے ضلعی اسکاوٹ لیڈرز کا دو روزہ اجلاس وحدت ہاوس ملتان میں منعقد ہوا۔ وحدت اسکاوٹس صوبہ پنجاب کے صوبائی چیف تنصیر حیدر کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے 25 اضلاع کے لیڈرز شریک ہوئے۔ انہوں نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ اجلاس میں وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی مسئول سید فضل عباس نقوی، پنجاب بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن ملتان کے ریجنل ڈائریکٹر جہانزیب سمیت وحدت اسکاوٹ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اراکین، ڈپٹی چیف اسکاوٹ عمران حیدر، کوارڈینیٹر مجاہد تمار، ثقافتی مسئول محبت حسین، پروگرام منیجر ثقلین عباس، انچارج اسپورٹس محسن، آفس انچارج حسن رضا نے شرکت کی۔ انکا کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک ہونے والے وحدت اسکاوٹ کے ضلعی لیڈرز میں چنیوٹ سے مظہر طیب، جھنگ سے تنویر، ڈی جی خان سے تیمور، لاہور سے کاظم، شیخوپورہ سے خلیل، بہاولنگر سے عمران حیدر، ڈی آئی خان سے حفیظ، حافظ آباد سے تقی، سرگودہا سے آصف ریاض، خوشاب سے حسنین، ملتان سے دلشیر ، گوجرانوالا سے عقیل، ساہیوال سے ثقلین، مظفر گڑھ سے عامر، لیہ سے سبطین، جہلم سے عمران،شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اوکاڑہ، قصور، پیپلاں، علی پور، میانوالی، بھکر، وہاڑی کے لیڈرز بھی شریک تھے۔ اجلاس میں گذشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ چھ ماہ کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔ اجلاس میں جشن آزادی کے عنوان سے صوبائی اسکاوٹ کیمپ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔