وحدت نیوز(کراچی) شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کی نااہلی ہے ،عوام دہشتگردی کی بھیٹ چڑ رہی ہے ،حکومت کالعدم دہشتگرد گرہوں کوسکیورٹی فراہم کر رہی ہے، شہر قائد میں شیعہ عمائدین کے قتل کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ عبداللہ مطہری ،حسن ہاشمی،رضا نقوی ،علامہ مبشر حسن نے گزشتہ دنوں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے بوتراب اسکاؤٹ کے عہدیدار سید ارشد نقوی اور شیعہ تاجر صادق حسین کی نماز جنازہ کے بعداپنے مذمتی بیان میں کیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت جواب دے کہ دہشتگردی کا نشانہ بنے والے شیعہ افراد کے قتل میں کن دہشتگردوں کا ہاتھ ہے گزشتہ کافی عرصے سے جاری شیعہ نسل کشی میں کون سے بیرونی اور اندرونی ہاتھ ملوث ہیں اور کس کے ایماء پر شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے؟ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے مرتب کیئے گئے اسکواڈاور منظم پلاننگ کے باوجود شیعہ نسل کشی میں کوئی کمی کیوں واقع نہیں ہوئی روزانہ کی بنیاد پر ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے عوامی خدمت گزاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ریا ستی ادارں کی جانب سے ٹارگٹ کلر ز پکڑنے کے کھوکھلے دعوئے کئے جا رہے ہیں حکومت عوام کے جان مال کے تحفظ میں یکسر ناکام ہو چکی ہے شہر کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کراچی میں بد امنی کی فضاء بدستور قائم ہے ۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حکومت سندھ کراچی میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی میں ملوث ہیں،شیعہ ڈاکٹرز ،وکلاء ، مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹیز اور سر کاری و نیم سرکاری اداروں میں موجود اعلیٰ عہدوں پر فائض افراد بلخصوص شیعہ تاجروں سمیت اب اسکاؤٹس کوایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو قانون نافذکرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔اور تمام قتل وغارت کی ذمہ داری گورنرسندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ پر عائد ہوتی ہے۔ علامہ عبداللہ مطہری معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جانا بر داشت نہیں کیا جائیگا سندھ حکومت کالعدم گروہوں کو سر پرستی فراہم کرنا چھوڑ دے کراچی میں حقیقی امن طالبا ن حمایت یافتہ کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن اور ان کو فوجی عدالتوں کی طرز پر سزا دیئے جانے سے ہی ممکن ہے۔قبل ازیں گزشتہ روز شہید ہونے والے بو تراب اسکاؤٹس کے رکن ارشد نقوی کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد بوتراب عزیر آباد میں ادا کردی گئی اور میت کے ہمراہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کیا گیااس موقع شیعہ و سنی علماء و عمائدین سمیت مختلف اسکاؤٹس گروپس کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر نماز جنازہ میں شامل افراد نے دہشتگردی مردہ باد، شیعہ و سنی بھائی بھائی ،نا اہل قانون نافذ کرنے والے ادارے مردہ ، سندھ حکومت مردہ باد ،طالبان مردہ باد کے نعرے لگائے بعد ازاں تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گئی۔