وحدت نیوز(قمبرشہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر شہداد کوٹ کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری تبلغات مولانا نشان حیدر ساجدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکریٹری سیاسیات عبداللہ مطہری مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہو ئے ، اجلاس میں ضلعی کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور مولانا نشان حیدر ساجدی نے نومنتخب اراکین کابینہ سے حلف لیا ۔
اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے صوبائی سیکریٹری سیاسیات عبداللہ مطہری نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، ساتھ ساتھ بلدیاتی پینلز کی تشکیل کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ، مجلس وحدت مسلمین سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن میں بھر کردار ادا کرے گی ، جب کے ایڈجسٹمٹ کے حوالے سے مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے ، قبر شہداد کوٹ سے بھی کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہو گی ہے ۔