چہلم امام حسین (ع) کے جلوسوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو پورے سندھ کو جام کردیں گے،عالم کربلائی

23 December 2013

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں چہلم امام حسین (ع) کے جلوس ہائے عزا شایان شان طریقے سے نکالے جائیں گے، اگر جلوس کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر کے جلوسوں کا رخ ایوانوں کی جانب موڑ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ذمہ داران سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عالم کربلائی کا کہنا تھا کہ عزاداری کی حفاظت ہمارا وظیفہ ہے، ہم نے ہر دور میں اس راہ میں اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے ہیں، تاریخ شاہد ہے کہ عاشقان امام حسین (ع) نے ہمیشہ اس عزاداری کو ظالم سے نفرت اور مظلوم سے محبت کے اظہار کا ذریعہ بنایا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج کے دور کے یزیدی ایجنٹ اس عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، لیکن ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی جان تو قربان کرسکتے ہیں لیکن عزاداری سے ہرگز دستبردار نہیں ہوسکتے۔

 

عالم کربلائی نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں یزید کے پیروکاروں نے ایک بار پھر عزاداری کے جلوس کی راہ می رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی ہیں لیکن چہلم امام حسین (ع) کا جلوس ہر صورت اس ہی روٹ پر نکالا جائے گا اور اس راہ میں کسی بھی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر اپنی تیاری مکمل رکھیں، اگر ملک بھر میں کسی بھی جگہ جلوس کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی تو سندھ بھر میں ایسا احتجاج کیا جائے گا کہ جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree