وحدت نیوز (حیدرآباد) پشاور میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی جائے شہادت اور جامعہ مسجد میں گذشتہ روز ہو نے والے خودکش حملے اور بیگناہ نمازیوں کے قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع حیدرآباد کی جانب سے پریس کلب پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی نے کی جبکہ اس موقع پر دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔
شرکائے دھرنا پشاور بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کے لئے نعرے بازی کر رہےتھے ، جبکے انہوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن پر دہشت گردی کی مذمت میں نعرے درج تھے ۔یہ احتجاجی علامتی دھرنا دو گھنٹے تک جاری رہنے کہ بعدپر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔