وحدت نیوز(حیدرآباد) پنجاب میں بیگناہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کو عید کے پر مسرت موقع پر گرفتار کر کہ پنجاب حکومت نے اسرائیلی ہونے کاثبوت دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد اس واقعے کی پرزور الفاظ میں سخت مذمت کرتی ہے۔ اسی حوالے سے آج قدم گاہ مولا علی ع سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مولانا گل حسن مرتضوی کر رہے تھے۔مولانا گل حسن مرتضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ریاستی دھشتگردی بند کرے اور بیگناہ شیعہ مومنین بلخصوص وحدت کارکنان پر ظلم بند کرے۔ نواز شریف کی حکومت نےضیاء الحق کی گود سے جنم لیا ہے جس کی پرورش سعودی عرب نے تکفیریت کی روپ میں کی ہے جو آج پورے پاکستان میں ظلم و دھشتگردی برپا کر رہی ہے۔ کبھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے گارڈز کو گرفتار کیا جا رہا ہے تو کبھی مومنین کے گھروں پہ چھاپے ما رے جا رہے ہیں۔عید کے پر مسرت موقع پر بیگناہ شیعہ مظلومین کو ان کے گھروں سے گرفتا کر کہ شھباز شریف نے یزیدی کردار ادا کیا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ بیگناہ شیعہ مظلومین کو جلد رہا کیا جائے۔ اور ریاستی دھشتگردی بند کر کہ ملک میں امن و امان کی فضا کو قائم کیا جائے۔شھباز شریف اپنی ریاستی دھشتگردی بند کرے اگر مظلومین تشیع پاکستان اتھ کھڑے ہوگئے تو تیرا بھی حال ہوگا جو ریئسانی کا ہوا تھا۔اس موقع پر میڈیا سیکریٹری عاصم مرزا سمیت کابینہ کے تمام زمیداران موجود تھے۔