وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین کراچی،جعفریہ الائنس ،امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کی جانب سے شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور جنگ گروپ کی جانب سے توہین اہلبیت علیہ السلام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی امام بارگاہ شاہ خراسان سے نکالی گئی جس میں خواتین ،بچوں سمیت شیعہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ریلی میں موجود شرکاء ریلی نے وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سمیت جنگ گروپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی کے شرکاء سولجربازار سے ہوتے ہوئے نمائش چورنگی پہنچے جہاں احتجاجی دھرنا دیا گیا دھرنے سے خطاب میں مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور نقوی کاکہنا تھا کہ کراچی اب تک 350 سے زائد شیعہ علماء ،پروفیسرز،ڈاکٹرز،وکلاء ،تاجر وں سمیت عمائدین کو نشانہ بنایا گیا مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تاحال کسی دہشتگرد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے ملک بھر میں دہشت گردوں کی سرکوبی کرنے کے بجائے ان سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں جبکہ یہ سفاک اور انسانیت کے دشمن دہشت گرد ملک کے تین صوبوں میں ہولناک تباہی مچا کر معصوم انسانوں کا قتل عام کر رہے ہیں ۔دہشت گردی کا خاتمہ صرف اور صرف کالعدم دہت گرد گروہوں کا قلع قمع کئے جانے سے ہی ممکن ہے جبکہ حکومت اور حکومتی ادارے ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گردگروہوں سے مذاکرات کی باتیں کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جو براہ راست پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔ کراچی میں350 جبکہ سے زائد شیعہ علماء و نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے اور ظلم کی انتہا یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹ کلنگ کی ان واقعات میں ملوث تاحال کسی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا یہ اس بات کا واضح ثبوت کے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کالعدم گرہوں کے حمایت یافتہ افراد موجودہیں سندھ حکومت کو چاہیے کے اپنی صفوں میں سے ان کالی بھیٹوں کو علیحدہ کرے اور وفاقی و صوبائی حکومت شیعہ اور سنی فسادات پھیلانے والے عناصر سے حکومت مذاکرات کی بجائے طاقت سے نمٹے اور ان کا قلعہ قمع کرے۔
ریلی سے خطاب میں مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ اہلیبت علیہ السلام کی شان میں جیو ٹی وی کے پروگرام میں گستاخی سے امت مسلمہ کی دل آذاری ہوئی اور ایسی دل اذاری جنگ گروپ گزشتہ کئی عرصے سے کر رہا ہے اور اس کے پس پردہ وہی عوامل ہیں جو اس ملک میں فرقہ واریت اور عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں ،گستاخ اہلبیت علیہ السلام جنگ گروپ کی داستان ایسے کئی کارموں سے بھری پڑی ہے جس کی وجہ سے اس ملک کا امن و امان خراب کیا گیا اور ایک مخصوص تکفیری ذہنیت کو پروان چڑھایا گیا جس نے امت مسلمہ اور ملکی عوام میں قومیت اور فرقہ بندی کی اور کئی پروگرامات کے علاوہ اپنے اخبار میں کئی بار لوگوں کی دل اذاری کی۔
رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پیمرا اور حکومت فوری طور پر ایسے شر پسند چینل کو بند کرے اور اس پر مکمل پابندی لگائی جائے ،حکومت فوری ایکشن لیتے ہوئے جنگ گروپ کے خلاف سخت ایکشن لے اور گستاخی کے مرتکب افراد کو گرفتار کرکے سخت سزادی دی جائے تاکہ پھر کوئی ایسی گستاخی کرنے کی ہمت نہ کر سکے درایں اثناء رہنماؤں نے اعلان کیا کہ کراچی شیعہ نشل کشی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 23مارچ کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا بعد اذاں شرکاء نے احتجاج ریلی کا اختتام امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح پر کیا اور حکومت و جنگ گروپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔